محمد وسیم کی2 اہم فائٹس کب ہیں؟باکسر کے مداحوں کیلئے بڑی خبر

11-21-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی باکسر محمد وسیم جنوری اور اپریل میں 2 اہم فائٹس میں حصہ لیں گے۔

اپنے ایک انٹرویومیں بات کرتے ہوئےمحمد وسیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ویزا ایشو کی وجہ سے کافی پریشانی میں رہا، تاہم مالٹامیں ورلڈ ٹائٹل فائٹ جیت کربہت خوشی ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ وہ اگلے ہفتے انگلینڈ جارہے ہیں، جہاں وہ لیور پول میں ان ورلڈ ٹائٹل فائٹس کی تیاری کریں گے۔ باکسر محمد وسیم نے مزید بتایا کہ ان کا باکسنگ رنگ میں مزاج جارحانہ ہوتا ہے مگر عام زندگی میں بہت پرسکون رہنے کی کوشش کرتا ہوں، اگر ایک باکسر عام زندگی میں رنگ جیسا رویہ اپنائے گاتو پھر ماحول خراب ہوسکتا ہے۔