سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑا اضافہ

11-21-2024

(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر اضافے کیساتھ 2668 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3172 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 340 روپے ہوگئی۔