سکھ یاتریوں کے وفد کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد، بہترین سکیورٹی انتظامات کی تعریف

11-21-2024

(لاہور نیوز) سکھ یاتریوں کے وفد کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد ہوئی۔

وفد میں امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ سے آئے سکھ یاتری شریک تھے، آپریشن کمانڈر محمد شفیق نے سکھ یاتریوں کے وفد کا استقبال کیا، وفد كو سیف سٹی كے مختلف شعبہ جات كا دورہ كروایا گیا۔ یاتریوں نے سکھ مذہبی مقامات پر بہترین سکیورٹی انتظامات کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا سکھ قوم پاکستانیوں سے دلی محبت کرتی ہے، لاہوریوں کی بھرپور مہمان نوازی نے دل جیت لئے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں بہت عزت و احترام ملا ہے جس پر شکرگزار ہیں، جو مان سمان اور پیار ہمیں پاکستان آکر ملا وہ ہمیشہ یاد رہے گا، گردواروں کی بہترین دیکھ بھال پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ امریکی سکھ یاتری کا کہنا تھا سیف سٹی لاہور آ کر ہمارا بار بار یہاں آنے کو دل چاہتا ہے۔