عمران خان ایک اور دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار

11-21-2024

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ نیو ٹاؤن میں عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پولیس سے مزاحمت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہے۔ راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم عمران خان سے تفتیش کر رہی ہے جبکہ عمران خان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔