آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا بالائی علاقوں کے بعد کراچی میں پڑاؤ

11-21-2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا بالائی علاقوں کے بعد کراچی میں پڑاؤ ہوگیا۔

ٹرافی کا کراچی کی فوڈ سٹریٹ برنس روڈ پر فوٹو شوٹ کیا گیا، ٹرافی کو شہر قائد میں مختلف مقامات پر لے جایا جائے گا، ٹرافی کی رونمائی آج حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اسلام اباد، ٹیکسلا، خانپور، ایبٹ آباد، گلیات، ٹھنڈیانی اور مری کا دورہ بھی کرچکی ہے، ٹرافی 25 نومبر تک کراچی میں رہے گی۔