حکومت کوئی بھی پروپیگنڈا کرے24نومبرکو احتجاج ہوگا: وقاص اکرم
11-21-2024
(لاہور نیوز) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت کوئی بھی پروپیگنڈا کرے 24نومبر کو احتجاج ہو گا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری‘‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی انسداد دہشت گردی کےکیسزمیں ضمانت تک رہائی مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوئی بھی پروپیگنڈا کرے24 نومبرکااحتجاج ہو گا، علی امین گنڈا پور احتجاج کو لیڈ کریں گے، آج کی ملاقات اس لیے ہوئی کل کی ملاقات میں تشنگی رہ گئی ہوگی۔ سینیٹرفیصل واوڈا کے رویے کے حوالے سے سوال پر شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ کہ فیصل واوڈا غصے میں باتیں کرتے رہتے ہیں، انہیں میں کیا جواب دوں۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف نے کہا کہ اسلام آباد کا احتجاج موخر نہ معطل ہوگا، کچھ قوتیں نہیں چاہتی کہ ملک میں استحکام ہو، چند عناصر ملک میں انتشارچاہتے ہیں۔ آخر میں عمران خان کی اہلیہ کے متعلق سوال کا اپنے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے صرف بانی کا پیغام پارٹی تک پہنچایا،وہ احتجاج کی قیادت نہیں کریں گی۔