ہمیں توشہ خانہ ٹومیں انصاف ملنے کی امید تھی: شیخ وقاص اکرم

11-20-2024

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمیں توشہ خانہ ٹومیں انصاف ملنے کی امید تھی۔

اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بانی کا پیغام عہدیداروں اور کارکنوں تک پہنچا رہی ہیں، بشریٰ بی بی کا سیاست سےتعلق نہیں، بیرسٹرگوہر،علی امین گنڈا پور نے آج  بھی عمران خان سے ملاقات کی۔ انہوں  نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو ایسا کیس جس کے پلے کچھ نہیں، ہمیں امید تھی توشہ خانہ ٹو میں انصاف ملے گا اور بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے، 24 نومبر کا احتجاج زور و شور سے ہو گا، پورے پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے، یہ جنگ بانی پی ٹی آئی کی نہیں آئین وقانون کی ہے، ہمارا احتجاج پرامن ہو گا۔