وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

11-20-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات کی جس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق گفتگو کی گئی۔ علی امین گنڈا پور عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے جبکہ انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے ساتھ گفتگو بھی نہیں کی۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے واضح کیا تھا کہ احتجاج میں رہنماؤں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔