پنجاب میں ہیلتھ ویک، دیہی مراکز صحت میں ہیلتھ سکریننگ کیمپ قائم
11-20-2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں ہیلتھ ویک کا آغاز ہو گیا، وزیر صحت اور چیف سیکرٹری نے ہیلتھ ویک کا افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ہیلتھ ویک کا آغاز کر دیا گیا، وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سمن آباد میں ہیلتھ ویک کا افتتاح کیا اور سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا صحت مند معاشرہ، خوشحال پنجاب وزیراعلیٰ کا ویژن ہے، ہسپتالوں میں ایچ آئی وی کی ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس مہیا کر دی گئی ہیں، سکریننگ کے بعد مریض کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے علاج میں مدد ملے گی۔