مرغی کا گوشت ایک بار پھرمہنگا ہوگیا

11-20-2024

(ویب ڈیسک) سرکاری نرخ نامے میں مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ہے جبکہ انڈوں کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

لاہور میں مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا ہے، جس کے بعد فی کلو گوشت کے نرخ 490 روپے ہوگئے ہیں، گزشتہ روز فی کلو نرخ 482 روپے تھے،زندہ برائلر کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 338 روپے کا ہوگیا ہے۔  سرکاری نرخ نامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا ہے اور انڈوں کی فی درجن قیمت 345 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔