دنیا میں کوئی بھی ’سیلف میڈ‘ نہیں ہوتا: ماہرہ خان
11-20-2024
(ویب ڈیسک) سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں دنیا کا کوئی بھی کامیاب شخص کبھی ’سیلف میڈ‘ ہو ہی نہیں سکتا اور نہ ہی کوئی سیلف میڈ ہوتا ہے۔
ماہرہ خان کی ’سیلف میڈ‘ اور خاندان و دوستوں کی جانب سے مدد کرنے کے معاملے پر بات کرنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ کی اہمیت پر بات کی۔ اداکارہ سے ایک تقریب کے اختتام پر پوچھا گیا کہ انہوں نے تقریب کے دوران خاندان اور دوستوں کے ساتھ اور تعاون پر بات کی، وہ اس حوالے سے مزید اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تقریب میں بھی یہی کہا کہ ’سیلف میڈ‘ کوئی چیز نہیں ہوتی، یہ لفظ کہنے کو اچھا لگتا ہے لیکن حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہی کہا کہ وہ آج جس مقام پر ہیں اپنے والدین کی مدد، بھائی اور بیٹے کے تعاون سمیت دوستوں کی مدد سے وہاں پہنچی ہیں۔ ماہرہ خان کے مطابق وہ جس مقام پر پہنچی ہیں، ان میں ان کے دوستوں، ساتھ کام کرنے والے افراد اور ملنے اور بننے والے نئے ساتھیوں کا بھی ہاتھ ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا ذاتی خیال ہے کہ ’سیلف میڈ‘ کوئی چیز نہیں ہوتی، یہ لفظ کہنے کو اچھا لگتا ہے لیکن ایسا ہوتا نہیں۔ ماہرہ خان نے کہا کہ ’سیلف میڈ‘ کہنے کو اچھا لگتا ہے لیکن ان کے ذاتی خیال کے مطابق کوئی بھی شخص سیلف میڈ نہیں ہوتا۔ خیال رہے کہ ’سیلف میڈ‘ انگریزی اصطلاح ہے، جسے عام طور پر ایسے خود مختار فرد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو دعویٰ کرتا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ اور صرف اور صرف اپنی محنت کے بل بوتے پر اعلیٰ مقام پر پہنچا۔ متنازع اصطلاح ’سیلف میڈ‘ کو عام طور پر مغربی ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے، زیادہ تر افراد کا بھی یہی خیال ہوتا ہے کہ ہر فرد کسی نہ کسی کی مدد اور سہارے کے ذریعے ہی کامیاب بنتا ہے، کوئی بھی تنہا اعلیٰ مقام حاصل نہیں کر سکتا۔