انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی نے گریس مارکس تین سے بڑھا کر پانچ کر دیئے
11-20-2024
(لاہور نیوز) امتحانی نظام میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
امتحانات میں گریس مارکس تین سے بڑھا کر پانچ کردیئے گئے، گریس مارکس میں اضافہ پاسنگ مارکس میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے، انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی نے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کو آگاہ کر دیا۔ پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کئے گئے تھے، 35 نمبر والے امیدوار کو 5 نمبر گریس مارکس دے کر پاس کیا جائے گا، پیپر چیکرز کو نئی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی بی سی سی بورڈز کی جانب سے گریس مارکس کو 7 کرنے کی تجویز دی گئی تھی، گریس مارکس زیادہ سے زیادہ دو مضامین میں دیئے جا سکتے ہیں، تین مضامین میں فیل ہونے کی صورت میں گریس مارکس کسی بھی مضمون میں نہیں دیئے جائیں گے۔