بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ میں آنے سے انکار، بھارت سے تحریری جواب طلب
11-20-2024
(لاہور نیوز) بھارت بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے تشویش کا اظہار کیا۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل سے رابطہ کر کے بھارت سے تحریری جواب مانگ لیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کا کہنا ہے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول پہلے سے اعلان ہو چکا ہے، بھارت کے میچز میں مخالف ٹیموں کو واک اوور ملے گا، ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل بھارت کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کرے گی۔ سلطان شاہ نے مزید کہا مستقبل میں بھارت کو بھی انٹرنیشنل ایونٹ نہ دینے کا امکان ہے، ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ 2025 بھی بھارت میں شیڈول ہے، ویمنز ورلڈ کپ نیوٹرل وینیو پر کرانے کی بات کروں گا۔