سبزی اور پھلوں کی سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگے داموں فروخت
11-20-2024
(لاہور نیوز) مہنگائی کے وار تھم نہ سکے، سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیوں اور ایک پھل کی قیمت مزید بڑھا دی گئی۔
مارکیٹوں میں سبزی اور پھلوں کی سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے، پیاز 170 ، ٹماٹر 250 ، لہسن 800 ، ادرک 650 ، ٹینڈے 160 اور آلو 140 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔ پھلوں میں کیلا درجہ اول 150 ، درجہ دوم 120 روپے فی درجن میں دستیاب ہے، انار بدانہ 780 ، ایرانی کھجور 600 ، انگور سندر خانی 450 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ برائلر کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی متاثر ہونے لگی، مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلو مہنگا ہو کر قیمت 490 روپے ہو گئی ، زندہ برائلر ہول سیل 324 ، پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر ہے، فارمی انڈے ایک روپیہ اضافے سے 345 روپے درجن ہو گئے، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 10 ہزار 230 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔