عمران خان کی ضمانت نہیں ہو گی، بہتر ہو گا پی ٹی آئی راستہ نکالے: فیصل واوڈا

11-19-2024

(لاہور نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی ضمانت نہیں ہوگی، بہتر ہو گا پی ٹی آئی راستہ نکالے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا پی ٹی آئی والوں  نےکبھی پرامن احتجاج نہیں کیا، اگر احتجاج موخر ہو گا تو کوئی سرپرائز نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے ایم پی ایز کو کہا بندے نہ آئے تو ٹکٹ نہیں ملے گا، تحریک انصاف کے لوگ کمپرؤمائزڈ ہیں، فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کل ضمانت نہیں ہو رہی، ان کو بہت مایوسی ہو گی، بہتر ہو گا یہ راستہ نکالیں علی امین گنڈا پور  نے ایپکس کمیٹی میں کوئی بات نہیں کی۔