سیاسی جماعتیں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھتی ہیں: علیمہ خان

11-19-2024

(لاہور نیوز) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھتی ہیں۔

اڈیالہ جیل کےباہر بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ24نومبرکوپرامن احتجاج ہمارا حق ہے، علی امین گنڈا پورنےاحتجاج سےمتعلق بانی پی ٹی آئی کو کو بریف کیا، بانی پی ٹی آئی سےبیرسٹرگوہر اور علی امین گنڈا پور نے مذاکرات کے لیے اجازت مانگی ہے۔ عمران خان کی بہن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ہمیشہ دروازے کھلے رکھتی ہیں،عمران خان نے کہا رول آف لا، مینڈیٹ واپسی، بےگناہ کارکنوں کی رہائی کے لیے بات کریں، بانی پی ٹی آئی نےمذاکرات کے لیے جمعرات تک کا وقت دیا ہے، جمعہ کا دن جشن میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے۔ علیمہ خان نے مزید کہا کہ ڈاکٹریاسمین راشد کے ساتھ عندلیب عباس بھی جیل میں تھی، عندلیب عباس نے نو مئی کی مذمت کردی تو اسے رہائی مل گئیں، ڈاکٹریاسمین راشد نظریاتی ورکرہیں، کل عمران خان کی پیشی ہے اگر انہیں ضمانت مل جاتی ہیں تو بانی 24 نومبر کا احتجاج خود لیڈ کریں گے۔