پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد پولیس کی مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار

11-19-2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

 پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال پر انتظامیہ سے تاحال اجازت یا این او سی کی درخواست نہیں کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس  نے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کر لی، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے 40 ہزار آنسو گیس شیل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح 25 سو بندوقوں کے ساتھ 50 ہزار ربڑ کی گولیاں اور 5 ہزار اینٹی رائٹ کٹس بھی طلب کر لی گئیں، رینجرز، ایف سی، پنجاب اور سندھ پولیس سمیت 22 ہزار جوان 24 نومبر کو اسلام آباد میں تعینات ہوں گے، پولیس نے سامان کی خریداری اور نفری سے متعلق سفارشات پر مبنی خط وزارت داخلہ کو بھجوا دیا ہے۔