گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے طلبہ یونینز کی بحالی کا اشارہ دے دیا

11-19-2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب اور چانسلر سردار سلیم حیدر خان نے طلبہ یونینز کی بحالی کا اشارہ دے دیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد میں جامعہ پنجاب کی مختلف طلباء سوسائٹیوں کے عہدے دار شامل تھے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا یونیورسٹیوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدام اٹھائے جا رہے ہیں، طلبہ تحقیق اور اختراع پر توجہ دیں، طلبہ یونینز بھی بحال ہونی چاہئیں، میں نے بھی سیاست کا آغاز کالج کی سٹوڈنٹس یونین سے کیا۔ انکا کہنا تھا طلبہ یونینز کا مقصد طلبہ میں قائدانہ صلاحیتیں اور سیاسی شعور پیدا کرنا اور انہیں پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ اپنے مسائل حل کر سکیں، بلاول بھٹو نوجوانوں کی امید ہیں جو ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔