اداکارہ ارمینہ رانا کی ایک بار پھر بولڈ تصاویر وائرل

11-19-2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ ارمینہ رانا خان پھر بولڈ تصاویر سامنے آئی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کررہے ہیں۔

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینہ خان نے کئی سیریلز میں سپرہٹ کام کیا جس کو ناظرین نےسراہا، اداکارہ خود کو سوشل میڈیا پر بھی متحرک رکھتی ہیں اور اپنی مصروفیات سے اپنے چاہنے والوں کو باخبر رکھتی ہیں۔ اداکارہ نے ایک بار پھر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی تصاویر اپلوڈ کیں جس میں انہوں نے (charcoal grey color) کا لباس پہنا ہوا ہے، جس میں وہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں, تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کا میک اپ اُنکی دوست کنیز علی نے کیا اور تصاویر ’feslkhan‘ نے بنائی ہیں، سلائیڈ کی دوسری تصویر پر ارمینہ خان کا کہنا تھا کہ ’وہ کنیز  کو اس انڈسٹری میں 15 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتی ہیں جس نے اُن کی زندگی کو محفوظ کیا! مگر اس بار بھی سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا،ایک  خاتون صارف نے لکھا کہ ’ میک اپ اچھا ہے مگر ڈریسنگ کی کمی ہے، خدا آپ کو تھوڑے پیسے اور دے پورے کپڑے پہننے کے لئے۔ واضح رہے کہ ارمینہ خان کو گزشتہ دنوں بھی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔