وی پی اینز پر پابندی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز

11-19-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ کی رفتار کم کرنے اور وی پی اینز پر پابندی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال چودھری اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست میں انٹرنیٹ کی رفتار کم کرنے اور وی پی اینز پر پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت عالیہ نے انٹرنیٹ سروس کی رفتار کم کرنے اور وی پی اینز پر پابندی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔