پنجاب کی گنجان آباد جیلوں میں گنجائش سے دوگنا قیدی بند

11-19-2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی گنجان آباد جیلیں قیدیوں کیلئے وبال جان بن گئیں۔

 صوبے کی جیلوں میں 37 ہزار 563 قیدی رکھنے کی گنجائش موجود ہے لیکن تمام جیلوں میں گنجائش سے دوگنا قیدی بند ہیں۔ سموگ کے ماحول میں قیدیوں کو جیلوں میں سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے، قیدی سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ ادھر محکمہ جیل خانہ جات کو نئی جیلوں کیلئے فنڈز ہی نہ ملے، جیل حکام کے مطابق نئی جیلوں کے فنڈز کی سمری آئندہ مالی سال میں دوبارہ بھجوائی جائیگی۔