محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
11-19-2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر سربراہ جے یو آئی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے، سربراہ جے یو آئی نے جواب دیا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔