عوام کو غیر نمائندہ حکومت کےخلاف کھڑا ہونا ہو گا، احمد اویس
11-18-2024
(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ عوام کو غیرنمائندہ حکومت کےخلاف کھڑا ہونا ہو گا۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا باہر نکلنا ضروری ہے،عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائےگئے، انوں نے 26ویں آئینی ترامیم کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے غیر آئینی طریقے سے آئین میں ترمیم کی۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہیں، بشریٰ بی بی کے الفاظ کا چناؤشاید اچھا نہ ہو، عمران خان کی اہلیہ نے جس انداز میں بات کی اس سے اتفاق نہیں کرتا۔ احمد اویس کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو غیر نمائندہ حکومت کےخلاف کھڑا ہونا ہو گا، عوام 24 نومبر کو باہر نکلیں گے۔