نرگِس کے حج بارے عابدہ عثمانی کے متنازع بیان کا معاملہ،اداکارہ نے جامعہ نعیمہ کا رخ کرلیا

11-18-2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ نرگِس نے عابدہ عثمانی کی جانب سے اپنے حج سے متعلق بیان بارے جامعہ نعیمہ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق جامعہ نعیمہ کے دارالافتاء نے فتوی جاری کرتے ہوئے عابدہ عثمانی کے بیان کو خلافِ شرع قرار دیاہے۔ فتوی میں کہا گیا کہ کسی کی عبادت کے قبول ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ صرف اللہ کے پاس ہے اور کسی کو جہنمی کہنا شرعی طور پر ناجائز ہے۔ مزید یہ کہا گیا کہ سچے دل سے کی گئی توبہ قبول ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ عابدہ عثمانی نے کہا تھا کہ نرگِس کا حج قبول نہیں ہوگا۔تاہم اس تنازع کے بعد سول سوسائٹی کے ارکان نے لاہور کے مال روڈ پر چیئرنگ کراس کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نرگِس کے حق میں نعرے بلند کیے اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نرگِس کی حمایت میں کلمات درج تھے۔