چیمپئنز ٹرافی کا شہرشہر سفر جاری، خانپور سے ایبٹ آباد پہنچ گئی
11-18-2024
(لاہورنیوز) چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں سیر سپاٹے اور شہر شہر سفر جاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق چمچماتی ٹرافی خانپور ڈیم پہنچی،جہاں اسے قدیم ثقافتی کشتی کی سیر بھی کروائی گئی، ٹیکسلا میوزیم میں ٹرافی شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، بچوں اور بڑوں نے خوب سیلفیاں بنائیں۔خانپور سے ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی، ٹرافی 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں رہے گی۔