پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کے بعد اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

11-18-2024

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کی 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دار الحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

وفاقی دارالحکومت کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے اور کسی بھی قسم کی مذہبی، سیاسی جلسے جلوس یا اجتماع پر پابندی ہو گی۔ واضح رہے اسلام آباد میں اس سے قبل بھی دفعہ 144 کا نافذ کی گئی تھی جو کل ختم ہوئی۔