توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

11-18-2024

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ عمران خان کو عدالتی حکم کے باوجود ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش نہ کیا گیا۔ تفتیشی افسر  نے توشہ خانہ رسیدوں کی ویری فکیشن کے لئے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عبوری ضمانت میں 7 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔