عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ عدالت میں پیش
11-18-2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ اسلام آباد پولیس نے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کے ذریعے حتمی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 62 مقدمات درج ہیں۔ واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ سماعت پر مقدمات کی زبانی تفصیل بتائی تھی جس پر عدالت نے حتمی رپورٹ پیش کرنےکا حکم دیا تھا، نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔