مرغی کا گوشت مزید 7 روپے سستا، قیمت 490 روپے مقرر
11-18-2024
(لاہور نیوز) مرغی کا گوشت مزید 7 روپے سستا ہو گیا۔
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 490 روپے مقرر ہو گئی، زندہ برائلر کا ہول سیل ریٹ 324 روپے ، پرچون ریٹ 338 روپے ہو گیا، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپیہ اضافہ، 344 روپے کے ہو گئے۔ ادھر سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیاں اور 3 پھل مزید مہنگے کر دیئے گئے، مارکیٹ میں سبزی اور پھلوں کی حکومتی نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مارکیٹ میں پیاز 160 روپے، ٹماٹر 200 روپے، لہسن 850 روپے، ادرک 600 روپے، سبز مرچ 220 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ پھلوں میں کیلا درجہ اول 150 روپے، درجہ دوم 120 روپے فی درجن بیچا جا رہا ہے، اناربدانہ 800 روپے، ایرانی کھجور 600 روپے، انگور سندر خانی 450 روپے فی کلو تک فروخت کئے جا رہے ہیں۔