عمران خان جلسے کی کامیابی کیلئے اپنے بچوں کو بھی لندن سے بلائیں: خواجہ آصف

11-17-2024

(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جلسے کی کامیابی کیلئے اپنے بچوں کو بھی لندن سے بلائیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ بشریٰ بی بی 24 نومبر کے جلسے کے لئے پانچ ہزار سے بیس ہزار تک شرکاء کی شرکت یقینی بنانے کیلئے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈروں کے ذمہ داری لگا رہی ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جلسے کی حتمی کامیابی کیلئے بانی پی ٹی آئی اپنے 3عدد بچے لندن سے بلائیں اور بشریٰ بی بی بھی اپنے بچے، بچیاں اور پوتے، پوتیاں، نواسے، نواسیوں کی شرکت لازم بنائیں، شرکاء اور خرچے کا بوجھ کچھ خود بھی اٹھائیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ان کی ساری عمر ہو گئی ہے مفت بری اور نوسر بازی کرتے ہوئے، صرف اپنے کاز کے ساتھ کمٹمنٹ کا اظہار کریں۔