حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

11-17-2024

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ہے، ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے،مہنگائی 38 فیصد سے 7 فیصد پر آگئی ہے،وزیراعظم کی ملاقات میں  معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات  کئے  جا رہے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے،آئی ایم ایف وفد سےکوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہوئی، معیشت کی بہتری کےلئےمقررہ اہداف حاصل کریں گے، تمام شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت14ماہ میں کیسےٹھیک ہو گئی؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ چاروں وزرائےاعلیٰ نےمعیشت کی بہتری کےلےتعاون کا یقین دلایا ہے، معیشت کی بہتری کےلئے تمام شعبوں نےاپنا کردارادا کرنا ہے، وزیراعظم جلد معاشی روڈ میپ تشکیل دیں گے، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے،موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے، موسمیاتی تبدیلی کےمنفی اثرات سےنمٹنےکےلیےملکرکام کرنا ہوگا۔