وزیر اعظم کی میر عطا اللہ لانگو کو بلوچستان ہائیکورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

11-17-2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میر عطااللہ لانگو کو بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بار کے دیگر نو منتخب عہدیداران کو بھی مبارک باد دی، انہوں  نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی وکلا برادری کی فلاح و بہبود کا باعث بنے گی۔ وزیرِ اعظم  نے بار ایسوسی ایشن کی آئین کی پاسداری، قانون کی حکمرانی کو فروغ دینے اور بلوچستان کے وکلا کے مفادات کی خدمت کے عزم کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پر امید ہیں کہ نومنتخب ٹیم قانونی پیشے کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک محنت کرے گی۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب ارکان ملک میں انصاف اور جمہوریت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔