دھند اور سموگ کے باعث 2 پروازیں منسوخ ،35 تاخیر کا شکار
11-17-2024
(ویب ڈیسک ) پنجاب میں دھند اور سموگ کے باعث 2 پروازیں منسوخ اور 35 تاخیر کا شکار ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلائٹ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد سے دبئی کی پرواز ایف زیڈ 392 اور دبئی سے سیالکوٹ کی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے618 منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ لاہور سے دبئی کی پرواز پی اے 411 کو اسلام آباد اتار لیا گیا۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق استنبول سے کراچی کی 2 پروازیں ٹی کے 708 اور 709 میں 4 گھنٹے ، ریاض سے لاہور کی پروازیں ایکس وائی 317 اور 318 میں7 گھنٹے، کراچی سے لاہور کی 2 پروازیں 1 سے 3 گھنٹے، کراچی سے لاہور کی 2 پروازیں 2 سے 3 گھنٹے، جدہ، دبئی، ابوظہبی، شارجہ، ریاض، دوحہ، دمام اور ٹورنٹو سے اسلام آباد کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے ٹورنٹو کی پی آئی اے کی پرواز پی کے797 کی روانگی میں7 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق شارجہ دوحہ، ابوظہبی اور دبئی سے سیالکوٹ کی پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی، دبئی سے سیالکوٹ کی پرواز ای کے 619 کی آمد میں 12 گھنٹے تاخیر ہوئی۔