شہزاد رائے نے کس عمر میں گٹار بجانا شروع کیا تھا؟گلوکار نےماضی کی یادوں سے پردہ اٹھا دیا

11-16-2024

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار شہزاد رائے ماضی کی یادوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے گٹار بجانے کے آغاز کی عمر مداحوں کو بتا دی۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں شہزاد رائے کا کہناتھا کہ انہوں نے محض 13 برس کی عمر میں گٹار بجانا شروع کیا تھا اور انہیں ان کی والدہ نے گٹار خرید کر دیا تھا۔ان کے مطابق ان کے خاندان کے زیادہ تر افراد کو موسیقی سے دلچسپی تھی جبکہ ان کے والدین کو میوزک سے خصوصی لگاؤ تھا، جس وجہ سے انہیں کوئی مشکل پیش نہ آئی۔ شہزاد رائے نے  مزید  بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گٹار بجانے کی وجہ سے اسکول میں بہت مار پڑتی تھی، اسی وجہ سے ہی وہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو مارنے کے خلاف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی مار کو دیکھتے ہوئے ہی انہوں نے خصوصی طور پر سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مارنے کے خلاف مہم چلائی اور انہیں کامیابی بھی ملی۔