اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

11-16-2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار  نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔ آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ججز دستیاب ہوں گے، آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لئے 8 سنگل اور 4 ڈویژن بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ڈویژن بینچ نمبر 1 میں چیف جسٹس اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز جبکہ ڈویژن بینچ نمبر 2 میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان شامل ہوں گے۔ ڈویژن بینچ نمبر 3 میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل ہوں گے، اس کے علاوہ ڈویژن بینچ نمبر 4 میں جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہوں گے۔