ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں
11-16-2024
(لاہور نیوز) ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد مزید اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے میں 24 اشیاء مہنگی، 6 سستی، 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، لہسن 27 روپے، ٹماٹر 23 روپے فی کلو، انڈے 16 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔ ادارہ شمارت کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 136 روپے بڑھ گئی، چینی، گھی، دال مسور، پیاز، بیف اور مٹن بھی مہنگا ہو گیا، دال چنا، دال ماش، مرغی اور آٹا سستا ہو گیا۔