پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج فیصلہ کن ہو گا: سینیٹر علی ظفر

11-15-2024

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف علی ظفر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا احتجاج فیصلہ کن ہو گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی کے اعلان کے بعد احتجاج کے حوالے سے کوئی کنفوژن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج فیصلہ کن ہوگا، بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی  کی رہائی کے لیے کوشش کر رہی ہیں، بشریٰ بی بی سیاست نہیں کر رہی، عمران خان کی اہلیہ مشاورتی عمل میں شامل ہیں۔ سینیٹر علی طفر کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے پاس کوئی سیاسی عہدہ نہیں ہے، فائنل کال کا مطلب احتجاج کا تسلسل جاری رہے گا، اسلام آباد میں کہاں احتجاج ہو گا ابھی نہیں بتا سکتا۔