فیصل قریشی کو بیوی کو سالگرہ مبارک کہنے کا انداز مہنگا پڑگیا،عوام کی اداکارپر تنقید
11-15-2024
(ویب ڈیسک)عوام نے سوشل میڈیا پر معروف اداکار فیصل قریشی کو بیوی کو سالگرہ مبارک کہنے کے انداز پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ناشروع کردیا۔
رپورٹ کےمطابق اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے گزشتہ ماہ اپنی سالگرہ منائی ،تاہم ان کے شناختی کارڈ کے مطابق ان کی اصل سالگرہ ایک ماہ بعد ہے۔ ثناء فیصل نے اپنی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی شاختی کارڈ والی سالگرہ کا بتا رہی ہیں ،اس موقع پر فیصل قریشی نے اپنی اہلیہ کو ان کی شناختی کارڈ والی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کے گال کا بوسہ لیتے ہوئے انہیں پیار بھرے انداز میں وش کیا۔ تاہم اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیصل کے اس عمل پر مختلف ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس جوڑے کے محبت بھرے لمحے کو سراہا اور اسے ایک مضبوط ازدواجی رشتے کی مثال قرار دیا، جبکہ دیگر افراد نے پبلک میں پیار کے کا اظہار کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور جوڑے پر سخت تنقید کی ہے۔