عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

11-15-2024

(ویب ڈیسک)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی  مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد نئی عالمی قیمت 2565 ڈالر کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح  ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1115 روپے اضافے سے 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے کی سطح پر آ گئی۔