محسن نقوی سے ہنگری اور شمالی مقدونیہ کے ہم منصب کی ملاقاتیں، باہمی امور پر تبادلہ خیال

11-15-2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ہنگری کے وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے 7 ویں وزارتی کانفرنس کیلئے بہترین انتظامات اور مہمان نوازی پر ہنگری کے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا پاکستان ہنگری کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔ ہنگری کے وزیر داخلہ نے محسن نقوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، اعلیٰ سطح کے وفد کو جلد پاکستان بھجوانے کی یقین دہانی کرائی۔ محسن نقوی سے شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں دلچسپی کے امور اور باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے وفود کے تبادلوں پر اتفاق ہوا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ نے دورے کی دعوت پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔