راشد لطیف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی فیصلے پر بول اٹھے
11-14-2024
(ویب ڈیسک)شاہینوں کے سابق کپتان راشد لطیف کا بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم بھیجنے سے انکار کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کےمطابق سابق کپتان و وکٹ کیپر راشد لطیف نے بھارتی رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی کی طرف سے بات نہیں کرنا چاہتا لیکن اگر میرے پاس فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا تو میں بھارت کے خلاف کھیلنا چھوڑ دیتا، اگر وہ ہمارے خلاف نہیں کھیلنا چاہتے تو ایسا ہی ٹھیک ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سکیورٹی کا بہانہ بناکر ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار پر بورڈ آف کنٹرول انڈیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آگاہ کردیا ہے،تاہم پی سی بی نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس پر ٹورنامنٹ کا مستقبل تاریکی میں ڈوبتا دکھائی دے رہا ہےاور دونوں ملکوں کے درمیان تعلق مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔