چیمپئنز ٹرافی شیڈول میں تاخیر کے باعث براڈ کاسٹرز کو نقصان کے خدشات بڑھ گئے

11-14-2024

(ویب ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی جانب سے انکار کے باعث شیڈول میں تاخیر سے براڈ کاسٹرز کو نقصان کے خدشات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

رپورٹس کے مطابق براڈ کاسٹنگ کمپنی کے رائٹس خریدنے والی کمپنی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی نے براڈ کاسٹرز کو 2027 تک کے میڈیا رائٹس 3 ارب ڈالرز میں دیے تھے اور یقین دلایا تھا کہ اس سرکل میں پاک بھارت میچز لازمی ہوں گے۔ تاہم چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی حکومت کی جانب سے اپنی ٹیم سکیورٹی کابہانہ بناکر بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان  کی طرف سے  سخت موقف اپناتے ہوئے تمام ایونٹس میں روہت الیون کیخلاف کھیلنے سے انکار پر آئی سی سی پریشانی کا شکار ہے۔بی سی سی آئی کے انکار سے سب سے زیادہ نقصان براڈ کاسٹرز کو ہوگا کیونکہ پاک بھارت مقابلے سے ہی کمائی ہونا تھی۔ اب شیڈول کے اعلان میں تاخیر سے براڈ کاسٹرز کا بڑا نقصان ہورہا ہے اوربراڈ کاسٹرنےآئی سی سی سےٹرافی شیڈول کے فوری اعلان کا مطالبہ دہرایا ہے۔