پی ٹی آئی مخالف اقدامات: عمران خان کی سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر
11-14-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف مخالف اقدامات پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق، وزارت دفاع، داخلہ اور کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا درخواست میں چاروں صوبوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر جوڈیشل انکوائری کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز پی ٹی آئی مخالف اقدامات کی انکوائری کریں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بنیادی حقوق کی بحالی کے احکامات جاری کئے جائیں، دفعہ 144 کے غلط استعمال کو روکنے کا حکم دیا جائے، ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کو روکا جائے، عدالت سے استدعا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسوں کے این او سیز جاری نہ کرنے کیخلاف احکامات جاری کئے جائیں۔