پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

11-14-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 93 ہزار 823 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی پستی کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں مزید 5 پیسے کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277.85 روپے سے کم ہو کر 277.80 روپے پر آ گیا ہے۔