گرانفروشوں کی من مانیاں، پھل اور سبزیوں کی مہنگے داموں فروخت

11-14-2024

(لاہور نیوز) گرانفروشوں کی من مانیاں جاری ہیں، مارکیٹ میں پھل اور سبزیوں کی سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔

پیاز 160، ٹماٹر 180، لہسن 880، ادرک 800، سبز مرچ 220 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، شلجم 150، شملہ مرچ 300، ٹینڈے 180 روپے میں بیچے جا رہے ہیں، پھلوں میں انار 800، کھجور 600، انگور 450، سیب 320 روپے میں دستیاب ہیں۔ ادھر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا، برائلر گوشت 8 روپے مہنگا ہو کر 519 روپے فی کلو ہو گیا، فارمی انڈے 3 روپے مہنگے، فی درجن قیمت 337 روپے ہو گئی، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 990 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔