معروف چائے والے ارشد خان نے 'شارک ٹینک پاکستان ' سے ایک کروڑ کا معاہدہ کرلیا

11-13-2024

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی ایک تصویر سے مقبولیت و شہرت پانے والے معروف چائے والے ارشد خان نے 'شارک ٹینک پاکستان ' سے ایک کروڑ کا معاہدہ کرلیا۔

پاکستان میں "شارک ٹینک" کے ایک ایپی سوڈ میں ارشد نے اپنی چائے کی برانڈ پیش کر کے ایک کروڑ روپے کا معاہدہ حاصل کیا ہے۔ارشد خان کی یہ کامیابی ان کی کاروباری بصیرت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چند سال پہلے ایک وائرل تصویر کی بدولت شہرت پانے والے ارشد نے چائے فروش سے کاروباری شخصیت تک کا طویل سفر طے کیا ہے اس ہی دوران وہ ماڈلنگ بھی کرتے رہے۔ ارشد خان نے اپنی برانڈ کو متعارف کروانے کے بعد ججز کو متاثر کیا اور ججز کی جانب سے ان کے کاروباری وژن کو سراہا گیا۔یہ معاہدہ ان کے کاروباری سفر میں ایک بڑا قدم ہے، جس سے ان کی کاروباری صلاحیتوں اور جدوجہد کی عکاسی ہوتی ہے۔