پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس پر ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

11-13-2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس پر ازخودنوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔

ملک کا لوٹا گیا پیسہ دیگر ممالک سے واپس لانے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی، یہ درخواست محمد علی درانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی، اسکے ساتھ ستھ دفاتر میں خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق مقدمات بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیئے گئے۔ گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع ہراسگی کیس، کنونشن سینٹر اسلام آباد کے نجی استعمال پر ازخود نوٹس کیسز بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گئے ہیں، یاد رہے کہ کنونشن سینٹر سوموٹو سابق جج قاضی فائز عیسیٰ کے نوٹ پر لیا گیا تھا۔ اسی طرح گلگت بلتستان کی عدالتوں کے پاکستان میں دائرہ اختیار سے متعلق مقدمات بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گئے تاہم توانائی منصوبوں سے متعلق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی مختلف درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہیں۔