لاہور میں سموگ سے کتنے کروڑ بچے متاثر ہوئے، یونیسیف نے ہولناک تعداد بتا دی
11-13-2024
(ویب ڈیسک) یونیسیف نے لاہور میں اسموگ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر 1 کروڑ سے زائد بچے اسموگ کا شکار ہوئے ہیں۔
پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فاضل نے صحت کے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہوا کا خراب معیار چھوٹے بچوں اور حاملہ خواتین کو سب سے زیادہ متاثر کررہا ہے۔ لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہر گزشتہ دو ہفتوں سے زہریلے اسموگ کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات کے باوجود درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہوا میں آلودگی کی سطح بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال کی وجہ سے سیکڑوں افراد اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں جن میں درجنوں بچے بھی شامل ہیں جبکہ فضائی آلودگی اس قدر شدید ہے کہ اب یہ خلا سے بھی نظر آنے لگی ہے۔