لاہور میں ڈینگی بخار کے باعث 14 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی
11-13-2024
(لاہور نیوز) ڈینگی مچھر جان لیوا ثابت ہونے لگا۔
شہر میں رواں سال کا ڈینگی سے اموات کا پہلا کیس سامنے آ گیا، ڈینگی بخار کے باعث 14 سال کی بچی میو ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئی۔ 2 روز قبل 14 سالہ بچی کو تیز بخار کے ساتھ میو ہسپتال لایا گیا، بخار کی شدت اور ڈینگی کی پیچیدگیوں کے باعث گزشتہ رات بچی جان کی بازی ہار گئی۔