پٹرول کے نرخ میں دو روپے 58 پیسے اضافے کی تجویز
11-13-2024
(لاہور نیوز) پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کے نرخ میں دو روپے 58 پیسے اضافے کی تجویز دیدی گئی، ڈیزل پانچ روپے 91 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز ہے، اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں تیزی کے جواز پر سمری تیار کر لی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد 16 نومبر سے قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہو گا۔